بھارت؛ نوجوان نے 2 سال سے ساتھ رہنے والی گرل فرینڈ کو پریشر ککر مار کر قتل کردیا

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں 29 سالہ وشنو نے اپنی پارٹنر 24 سالہ دیوا کو بیدردی سے قتل کردیا۔ دونوں 2 سال سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا بغیر شادی کیے دو سال سے کرناٹک میں کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا۔ دونوں کالج کے زمانے سے دوست تھے اور ایک ہی جگہ ملازمت بھی کر رہے تھے۔

پولیس کو پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ برابر والے گھر سے لڑنے کی آوازیں آ رہی ییں اور ایسا لگتا ہے کہ لڑکی ماری گئی۔ پولیس پہنچی تو لڑکی کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اور لڑکا فرار ہوگیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : 56سالہ شخص نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں پکا دیے

پولیس نے تعاقب کے بعد 29 سالہ وشنو کو حراست میں لے لیا جس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اسے شک تھا کہ دیوا اسے دھوکا دے رہی ہے۔

اہل محلہ اور لڑکی کے والدین نے بتایا کہ دونوں کے درمیان کچھ ماہ سے جھگڑے ہو رہے تھے۔ دیوا کی بہن نے بھی بتایا کہ مرنے سے کچھ دیر قبل اس کی بات ہوئی تھی اور وشنو میری بہن پر چلا رہا تھا۔

پولیس نے ویشنو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے آلۂ قتل پریشر ککر برآمد کرلیا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل 27 سالہ لڑکی والکر کو اس کے لیو ان ریلیشن شپ ساتھی آفتاب پونا والا نے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے جنگل کے مختلف علاقوں میں پھینک دیے تھے۔

اسی طرح رواں برس جون میں 56 سالہ منوج سائے نے بغیر شادی کے ساتھ رہنے والی ساتھی 32 سالہ سرسوتی ویدیا کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں پکادیئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں