تھریڈز کو زبردست جھٹکا، مارک زکربرگ نے سر پکڑ لیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مقابلے میں میٹا کی جانب سے بنائی گئی ایپ تھریڈز کو زبردست جھٹکا لگ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنے اسٹاف سے گفتگو میں اس بات کا اعتراف کر لیا کہ تھریڈز کے آدھے سے زیادہ صارفین پلیٹ فارم چھوڑ گئے۔

مارک زگربرگ نے اسٹاف سے کہا کہ اگر آپ کے پاس 100 ملین سے زیادہ لوگ ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا کہ ان میں سے کم از کم آدھے لوگ فعال رہیں لیکن ہم اس سے بہت پیچھے ہیں۔

انہوں نے صورتحال کو نامل (حسبِ معمول) قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھریڈز میں نئے فیچرز کے اضافے کے ساتھ ہی بہتری کی امید ہے۔

ایکس کے مقابلے میں آنے والی ایپ تھریڈز کو محدود فیچرز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صارفین پلیٹ فارم چھوڑ رہے ہیں۔

ادھر انسٹاگرام کے بانی ایڈم موسیری نے اپنے بیان میں کہا کہ تھریڈز کیلیے متعدد فیچرز پر کام جاری ہے جن میں ٹرینڈز، ہیش ٹیگ، ترجمہ، لائیک دیکھنے اور فالو آپشن شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں