کراچی کی 75 سالہ قدیم فریم مارکیٹ آج کس حال میں ہے؟

کراچی : شہر قائد میں جامع کلاتھ مارکیٹ کے پاس قدیم فریم مارکیٹ اپنے گھروں کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش کے غرض سے آنے والے گاہکوں میں آج بھی بے حد مقبول ہے۔

اے آر وائی نیوز کراچی کی نمائندہ عشرت خان کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں لکڑی اور شیشے کے ان فریموں میں لوح قرآنی، اسمائے حسنیٰ، قرآنی آیات، کلمے، سینریاں، وال کلاک اور پینٹنگز وغیرہ فریم کرکے فروخت کیے جاتے ہیں۔

جدید فریم ورک کے کاموں کی چھوٹی چھوٹی دکانوں پر مشتمل فریم مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ مارکیٹ سال 1948 سال سے قائم ہے لیکن گزشہ دنوں کے ایم سی کی جانب سے کیے گئے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد ہمارا سب کچھ برباد ہوگیا۔

وقت کی کروٹ کہیں یا حکومتی محکموں کی بے حسی کہ پانچ دکانوں کا مالک آج خود کسی کی دکان پر ملازمت کررہا ہے۔ دکاندار اس فریم مارکیٹ کو تاریکی میں ڈوبتا ہوا دیکھ کر پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں