سابق کینیڈین فگر اسکیٹرکار حادثے میں ہلاک

کینیڈا کی سابق معروف اولمپک فگر اسکیٹر الیگزینڈرا پال ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

اسکیٹ کینڈا نے 31 سالہ اسکیٹر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ صوبہ اونٹاریو کے علاقے میلانکتھن میں پیش آیا جہاں ایک مال بردار ٹرک گاڑیوں کی لائن سے ٹکرا گیا، یہ گاڑیاں سڑک پر تعمیراتی کام کی وجہ سے رکی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت الیگزینڈرا پال کا 10 ماہ کا بچہ بھی گاڑی میں تھا جو کہ معمولی زخمی ہے اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حادثے میں دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

الیگزینڈرا پال نے 2014 میں روس میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں کینیڈا کی نمائندگی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں