ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں امریکی ڈالر 300 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہو گیا، ڈالر نے دو سو سے تین سو کا سفر پندرہ ماہ میں مکمل کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 36 پیسے مہنگا ہوا اور ملکی تاریخ میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تین سو روپے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپےمیں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ڈالر نے دو سو سے تین سو کا سفر پندرہ ماہ میں مکمل کیا، موجودہ نگراں حکومت کے دور میں امریکی ڈالرتقریباً ساڑھے بارہ روپے جبکہ پی ڈی ایم دور میں ایک سو چھ روپے پچاس پیسے بڑھا۔

پی ٹی آئی حکومت تبدیلی سے ابتک ڈالر تقریباً ایک سو بیس روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً بیس روپے تک مہنگا ہو کر تین سو پندرہ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں