امریکی ائیر لائن میں ایمرجنسی کے بعد بحفاظت لینڈنگ

امریکا کی یونائٹڈ ائیر لائنز کی لاس اینجلس سے نیویارک کے لیے پرواز میں اڑان بھرتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

بوئنگ 757 طیارے نے پرواز یو ایل 1076 کے طور پر دوپہر 12 بجکر 25 منٹ پر نیویارک کے لیے اڑان بھری۔

یہ بھی پڑھیں
پیاز کی بو نے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور کر دیا
ڈھاکہ سے کوالالمپور کی پرواز میں ایمرجنسی، پینانگ میں ہنگامی لینڈنگ
دوران پرواز بچے کی پیدائش، قطر ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

ٹیک آف کرنے کے 12 منٹ بعد ائیر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔

اے ٹی سی کی ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کو فضا میں ہولڈ کر لیا اور روانگی منسوخ کرکے پائلٹ طیارے سے سمندر پر چکر کاٹتا رہا۔

بعدازاں طیارہ سوا گھنٹے بعد لاس اینجلس ائیرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں