شوگر سیکٹر کا منافع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں شوگر سیکٹر کا منافع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی برآمدات کھلنے اور قیمت میں اضافے کی وجہ سے شوگر سیکٹر کا منافع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹاپ لائن سیکوریٹیز نے ریسرچ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کی فروخت 235 ارب روپے رہی، جب کہ مالی سال 2022 کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کی فروخت 189 ارب روپے تھی۔

مالی سال 2023 کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر نے 14 ارب روپے کا منافع کمایا،جب کہ مالی سال 2022 کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کا منافع 11 ارب روپے تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے شوگر سیکٹر کی فروخت بڑھی، چینی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھی شوگر سیکٹر کے منافع میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں