ویڈیو: بھارتی کپتان روہت شرما کبھی پاکستان کے کسی بولر کا نام کیوں نہیں لیتے ؟ وجہ بتا دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے کسی بولر کا نام نہ لینے کی وجہ بتا دی۔

روہت شرما کا امریکا میں ایک شو کے دوران دیا جانے والا جواب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران شو بھارتی کپتان سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ نے پاکستان کا سب سے مشکل بولر کس کو پایا؟

روہت نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں
‘ہم نے بھارت سے نہیں کہا تھا بچے بھیجو’، ایشیا کپ جیتنے پر حارث کا ناقدین کو کرارا جواب
کرکٹ ورلڈکپ: حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی
پاکستان نے حال ہی میں اچھی کرکٹ کھیلی جس سے بھارت پر پریشر ہے: سلمان بٹ
انہوں نے کہا کہ کسی کا نام لینے سے بہت بڑا تنازع ہو جاتا ہے، ایک کا نام لو تو دوسرے کو اچھا نہیں لگتا اور دوسرے کا نام لو تو تیسرے کو اچھا نہیں لگتا۔

روہت شرما نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑی ہیں۔

بھارت کے کپتان کی جانب سے چالاکی سے جواب دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں ، کچھ نے کہا کہ انہوں نے ٹھیک جواب دیا جب کہ کچھ مداحوں نے روہت سے متعلق کہا کہ انہیں جواب دینا چاہیے تھا کہ کون سا پاکستانی بولر انہیں خطرناک لگتا ہے۔

خیال رہے کہ اگلے 2 ماہ میں کم از کم 5 بار پاک بھارت ٹاکرا ممکن ہے، ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جب کہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے۔ جب کہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں