آزاد کشمیر کے دارالحکومت کا اسلام آباد سے زمینی رابطہ ٹوٹ گیا

اسلام آباد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کا اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم ویلی کاٹ روڈ دلائی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسلام آباد سمیت علاقوں سے آزاد کشمیر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مال بردار ٹرک راستے میں ہی پھنس جانے سے آزاد کشمیر میں نہ صرف اشیائے ضروریہ بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے محکمہ شاہرات آزاد کشمیر کو لینڈ سلائیڈ پر کام کرنے سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں