نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ مہنگائی میں بڑا اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں جولائی میں مہنگائی میں 3.46 اضافہ ہوا اور شرح 28.3 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ نے مہنگائی پچیس سے ستائیس فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ مہنگائی میں بڑا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے جولائی کی مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

جس میں بتایا کہ پاکستان میں جولائی 2023 میں سی پی آئی مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد پررہی اور جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی میں مہنگائی وزارت خزانہ کے توقعات سے زیادہ رہی ، جولائی میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں3.57 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں3.30فیصد اضافہ ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے جولائی میں مہنگائی 25 سے27 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں