پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ : تاجروں کی حکومت کو احتجاج کی دھمکی

کراچی : انجمن تاجران نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انجمن تاجران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اتنازیادہ اضافہ قابل قبول نہیں۔

صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی،پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے ، قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کریں گے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت جاتے ہوئے عوام پر ظلم کے پہاڑ گراتے جارہی ہے ، ملک میں معاشی سرگرمیاں بالکل ماند ہیں جس کا حکمرانوں کواحساس نہیں۔

خیال رہے حکومت نے اچانک پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں تقریباً بیس روپے اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں انیس روپے نوے پیسے کا اضافے کیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں قیمت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ میں ہیں، یہ اضافہ ملکی مفاد میں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں