اسلام گڑھ کا ایک بڑا اعزاز ویژن اگین اکیڈمی کی پہلی کامیابی

خطہ آزادکشمیر سے پہلی مرتبہ ویژن اگین فٹبال اکیڈمی کی پندرہ رکنی ٹیم نے اسلام آباد میں بہترین کھیل پیش کر کے فتح کا تمغہ لیے اپنے آبائی شہر لوٹی ہے جس پر علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جس کی خوشی میں آج ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے پرنٹنگ پریس اسلام گڑھ کے سی ای او اشفاق منیر مغل نے ویژن اگین کے اراکین اور ٹیم سمیت ٹیم کے کوچ کو اعزازی شیلڈز اور میڈل انعام میں دیئے تاکہ ننھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ آئندہ مزید بہتر کھیل پیش کریں اور اپنی اکیڈمی سمیت علاقے کا نام روشن کریں۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں چیئرمین ثریا ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد مشتاق خان خصوصی شرکت کی اور ننھے کھلاڑیوں کو نقد انعام بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں