مظفر گڑھ میں 3 کم سن بہنوں کے قتل کا معمہ حل ، قاتل گرفتار

مظفر گڑھ مظفر گڑھ میں 3 معصوم بچیوں کے اندوہناک قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے ، بچیوں کا قاتل سگا بھائی نکلا۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم شاہزیب نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم منشیات کا عادی ہے اور پہلے بھی جیل جا چکا ہے ، قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اعجاز نامی شہری کی 3 بیٹیاں کل شام سے لاپتہ تھیں۔ 6 سے 11 سالہ معصوم بچیاں گھر کے سامنے پلاٹ میں کھیلنے گئیں مگر لوٹ کر نہ آئیں، تلاش پر بچیوں کی لاشیں ساتھ والے خالی کوارٹر سے ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں