کرنسی ایکسچینج مالکان پر اتوار کے روز کاروبار کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کی طرف سے کرنسی ایکسچینج مالکان کو آگاہ کیا گیا ہیکہ کرنسی ایکسچینج کا کاروبار براہ راست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت ہے اور اسٹیٹ بینک پاکستان اتوار کو بند ہوتا ہے اس سے جہاں اتوار کے روز سیکورٹی خدشات ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کسٹمرز کو بھی ریٹس کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس لئے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بروز اتوار سکیورٹی حفاظتی کے حوالہ سے پابندی عائد کی جانی ضروری ہے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں