عدالت العالیہ آزاد کشمیر نے اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ کے آفس میں جوٸنیر کلرک کی آسامیوں پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

ان آسامیوں پر تقرری کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپور نے 8 ستمبر 2023 کو اشہتار جاری کیا تھا۔پیٹشنر نے ہاٸی کورٹ میں رٹ داٸر کر کے اس اشہتار کو چیلنچ کیا کہ گریڈ 7 سے اوپر کی اسامیوں پر تقرری Third party act 2021 کے تحت ہونا ضروری ہے۔عدالت العالیہ نے ڈپٹی کمشنر میرپور کو ان آسامیوں پر تقرری کرنے پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔پیٹشنر کی جانب سے میرپور کے نامور وکیل سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ مقدمہ کی پیروی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں