پیٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد چینی کی ڈبل سنچری مکمل

لاہور/ کوئٹہ : پیٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کرلی، لاہور میں چینی نایاب ہے تو کوئٹہ میں 220 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی چینی نے عوام کی زندگی میں کڑواہٹ گھول دی اور فی کلو دوسو روپے فروخت ہونے لگی۔

قیمت بڑھتے ہی لاہورمیں چینی نایاب ہوگئی، چند ایک دکانوں پرجہاں چینی دستیاب ہے، جہاں اس کے نرخ ایک سو پچانوے سے دو سو روپےفی کلوہیں۔

کوئٹہ میں چینی نے ڈبل سنچری کرلی اور فی کلوقیمت دوسو بیس روپے ہوگئی جبکہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ایک سو نوے سے دو سو روپے فی کلوفروخت کی جا رہی ہے۔

ملتان میں ہول سیل چینی فی کلوایک سواسی روپےجبکہ ریٹیل میں ایک سو نوے روپے میں دستیاب ہے، ادارہ شماریات کا کہنا ہے ایک ہفتے میں ملک کے اندر چینی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلوتک اضافہ ہوا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، پشاور، خضدار، حیدرآباد میں چینی ایک سوپچھتر روپے فی کلو دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں