پیٹرول آج کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافے کا امکان ہے، اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ روکا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق یکم ستمبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام کو کی جائے گی۔

اوگرا ذرائع کا کہنا تھا کہ اوگراکی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا ، ورکنگ کے بغیر قیمتوں کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ابھی تک سمری نہیں بھیجی ، گزشتہ2 ہفتےمیں ڈالر 12روپے 94 پیسے مہنگا ہوا، آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ روکا نہیں جاسکے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں