سونے کی قیمت آج کیا رہی؟ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کم ہوگئی جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے رہی۔

ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 285 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 293 روپے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 290 روپے پر برقرار رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں